پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں، اسد عمر

39

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو ان ممالک میں کام یا پڑھنے کیلئے سفر کرینگے۔