اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ کهڑی ہے،اس لیگ کا مقصد دنیا کو کشمیر کاز کی اہمیت سے آشنا کرانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کےپی ایل کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ہفتہ کو اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹ کی رنگارنگ تقریب ہوئی میں شاہد آفریدی، وسیم کرم، انضمام الحق، عبدالرزاق،شعیب ملک نے ڈرافٹ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سعید اجمل، ، عمر گل اور عبدالرحمان ،صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان بهی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں لیگ کی چھ ٹیموں نے’’اوورسیز‘‘ ، پلاٹینم، ڈائمنڈ،گولڈ،سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ڈرافٹ میں پہلی باری ’’اوورسیز ۔واریئرز‘‘ کی تھی۔اس کے بعد باغ سٹالینز ،راولاکوٹ ہاکس،میرپور رائلز،مظفر آباد ٹائیگرز اورکوٹلی لائنز نے مختلف کٹیگریز میں کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ہر ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں 5 کشمیری کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔ ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب لیگ ہو گی،پوری پاکستانی قوم کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ کهڑی ہے،اس لیگ سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ کا مقصد دنیا کو کشمیر کاز کی اہمیت سے آشنا کرانا ہے،دنیا دیکهے گی کہ پاکستان کس طرح کشمیر میں کرکٹ کروا رہا ہے،آج کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کے پی ایل کی کامیابی کی بنیاد ہے۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےڈرافٹنگ تقریب سےخطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل انتظامیہ کو کریڈٹ دوں گا اور تمام فرنچائز مالکان کو مبارکباد دیتا ہوں ،کشمیر کے بچوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے لیکن انہیں مواقع نہیں ملتے ،امید ہے اس موقع سے کشمیر کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے تاکہ پورا سال کرکٹ ہوتی رہے۔
وسیم اکرم نے کشمیر پریمیئر لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ پلیئرز اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں ،مظفرآباد کے گرائونڈ اچھے میچ ہونے کی امید ہے،کشمیری نوجوانوں کے لیے یہ لیگ ایک بہترین موقع ہے،ہماے دور میں اس کهلاڑیوں کے لیے اسطرح کے مواقع نہیں تهے۔پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر کو مظفرآباد ٹئیگرزنے پک کر لیا۔پلاٹینیم کٹیگری میں شرجیل خان میرپور رائلز، حیدر علی اور سیز اور محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں مظفر آباد ٹائیگرز نے صہیب مقصود کو پک کر لیا، ڈائمنڈ کیٹگری میں کوٹلی لائینز نے آصف علی کو پک کر لیا۔ باغ سٹالینز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں افتخار احمد کو پک کر لیا،میرپور رائلز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں خوشدل شاہ کو پک کر لیا،راولا کوٹ ہاکس نے ڈائمنڈ کیٹگری میں حسین طلعت کو پک کر لیا،اوورسیز واریرز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں اعظم خان کو پک کر لیا۔