وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جان ایڈی سے گفتگو

126
APP28-25 ISLAMABAD: October 25 - Jon Eddy, Head of Emerging Markets Vimpelcom called on MOS for IT & Telecom Mrs. Anusha Rahman. APP

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی آزادانہ اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب آیا ہے اور پاکستان ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن چکا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایمرجنگ مارکیٹس ومپل کام کے سربراہ جان ایڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اور نجی شراکتداری کے ذریعے ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ موبی لنک ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی تعبیر دینے کے لئے بامقصد کردار ادا کرے گا۔ جان ایڈی نے جدید آئی ٹی اور مواصلات ٹیکنالوجی سے پاکستان کے عوام کو ہم آہنگ کرنے کے اپنے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔