بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

70
بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی کی پالیسیاں ان تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا گلف نیوز کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صرف اس سال صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام 180 ارب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔