ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

124

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور خضدارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ایئر پورٹ) 18، خیبر پختونخوا میں دیر21، قلات، کالام 02، گلگت بلتستان میں گو پس، بگروٹ 04، بابو سر 01،بلوچستان میں خضدارمیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی47، دادو45 جیکب آبا د، نوکنڈی ، دالبندین، بھکر، جو ہر آباد، او کاڑہ اور سر گو د ھا میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔