دلیپ کمار اپنے فن کی صورت میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، چوہدری فواد حسین کا اظہار تعزیت

46
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے ایک سنہری عہد کا تمام ہونا ہے، بھارتی فلم نگری میں یوسف خان بن کر جانے والے کو دلیپ کمار کی غیر معمولی شہرت نے بام عروج پر پہنچایا۔ وہ ایسی شاندار صلاحیتوں کے حامل فنکار تھے جن سے اداکار سیکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرکشش شخصیت کے علاوہ انہوں نے اپنی فنکارانہ قابلیت سے عوام سے بے پناہ محبت اور داد وصول کی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے دلیپ کمار کا نام دلوں کی دھڑکن ہے، ان کی وفات فلمی دنیا کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ اپنے فن کی صورت میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔