چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹر خالد بن محمد اور غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقات

66
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔7جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون اور علاقائی / جیو پولیٹیکل ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر قطر کے حکومتی عہدیداران نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ فریقین نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔