اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے اطلاعت و نشریات فرخ حبیب سے معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان اورسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کامیاب جوان لون سکیم کےاعداد و شمار کے ڈیش بورڈ تک عام عوام کو رسائی دینے کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی تاکہ قرض فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جا سکے۔
وزیرِ مملکت برائے اطلاعت و نشریات نے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کامیاب جوان پروگرام کے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لون اسکیم سے قرض حاصل کر کے نوجوان اپنا کاروبار کرنے کے قابل ہوسکے اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو واضح طور پر فروغ ملا۔ جوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے یہ پروگرام مرکزی کردار ادا کرہا ہے۔