وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

116

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی موجودہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں اور سکیورٹی فورسز بھی اس کے خلاف بر سرپیکار ہیں۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارا دشمن سرگرم ہے ۔