وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر تعلیم و سکل ڈویلپمنٹ شفقت محمود

56

گلگت ۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و سکل ڈویلپمنٹ شفقت محمود نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلی سیکریٹریٹ گلگت میں آج ایک بریفنگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوۓ ئے انہوں نے کہا کہ گلگت میں پی این سی اے کا آفس کھولا جاۓ ئے گا ۔

علاقے میں میوزیم کلچرل ہال اور دیگر انفرااسٹریکچر بھی تعمیر کیا جاۓ گا۔وزیراعظم سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں گلگت بلتستان کی ثقافت کی ترویج اور تحفظ کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔پاکستان میں پرائمری سطح تک یکساں نصاب دیا گیا ہے۔

جبکہ مڈل اور ہائی سطح کے یکساں نصاب کے لئے کام جاری ہے۔گلگت بلتستان میں توانائی کے بے پناہ مواقع ہیں جن سے استفادہ کرکے علاقے کی توانائی کی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سیاحت ظفر وقار تاج نے وفاقی وزیر کوگلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔