عراق آج بھی دنیا کا سب سے فراخ دل ملک ہے، سی اے ایف

126
Iraq

نیویارک۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایک تحقیق کے مطابق مسلسل خون ریزی، بیرونی جارحیت، اندورنی خانہ جنگی اور خلفشار کے علاوہ مدتوں صدام حسین جیسے آمر کے جبر میں رہنے کے باوجود عراق آج بھی دنیا کا سب سے فراخ دل ملک ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بین الاقوامی تنظم سی اے ایف کے ورلڈ گوئنگ انڈکس 2016ءکے مطابق عراق کے لوگ اجنبیوں کے لیے سب سے زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میانمار کے رہائشی سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں