جہلم میں مادر ملت کا استقبال کرتے ہوئے ہمارے بزرگوں کی یادگار تصویر ہمارا اثاثہ ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

53

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏ جمعہ کو مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی ہے،

میرے خاندان کیلئے سب سے زیادہ اعزاز کی بات ہے کہ 1964 کے انتخابات میں میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں ان کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں سے تھے۔

جمعہ کو انہوں نے اپنے ٹویٹ میں محترمہ فاطمہ جناح کے جہلم میں استقبال کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ جہلم میں مادر ملت کا استقبال کرتے ہوئے یہ یادگار تصویر ہمارا اثاثہ ہے