اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ترقیاتی ایجنڈے پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات ارکان قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، ندیم عباس ربیرا اور ملک ابرار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو عوام سے اپنے وعدوں کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے جنہوں نے انہیں منتخب کر کے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔