پاکستان مسلم لیگ ن کے ر ہنما وں دانیال عزیز‘ طلال چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

195
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ‘ قرضہ معاف کرانے ‘کرپشن اور بے نام جائیدادیں بنانے والے پانامہ لیکس کے آڑ میں اتحاد بنا رہے ہیں ‘وزیراعظم نے کمیشن بنا کر اپوزیشن کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے ‘اب کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے ‘پی ٹی آئی نے جھوٹے الزام کو ثابت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں 180جعلی بیان حلفی جمع کرائیں ‘ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا گلاگھونٹے والے ہمیں احتساب کا سبق دے رہے ہیں ‘