بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کو220 رنز سے ہرا دیا

ہرارے۔11جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 220 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم زمبابوے 477 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 256 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان برینڈن ٹیلر 92 اور ڈونلڈ ٹریپانو 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیون مائرز 26 ، وکٹر نیوچی …

ہرارے۔11جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 220 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم زمبابوے 477 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 256 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

کپتان برینڈن ٹیلر 92 اور ڈونلڈ ٹریپانو 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیون مائرز 26 ، وکٹر نیوچی 10، ریگیس چکابا ایک جبکہ ٹمیسن ماروما اور رائے کایا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ بلیسنگ مزرابانی 30 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

مہدی حسن میراز اور تسکین احمد نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمود اللہ کو 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید خبریں