اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کی عزت و حرمت اور جبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء کشمیریوں کواس لئے شہید کر دیا گیا کہ انہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ دن جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتا ہے