اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز ہیں۔25 امام اب تک 46 ون ڈے میچوں میں 49.34 کی اوسط سے 2023 رنز بنا چکے ہیں جس میں 7 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ایک اننگز میں ان کا بہترین سکور 151 ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔