دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

53
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ ہم مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کل متوقع ہے۔

ازبکستان کے صدر نے کنیکٹویٹی کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کو مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تین اہم نوعیت کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں،

ہمیں ایک لیگل فریم ورک میسر آ جائے گا اور وہ سہولتیں جو پہلے میسر نہیں تھیں وہ دستیاب ہوں گی۔ان معاہدوں سے پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہو گا۔