سعودی عرب،شیخ بندر بلیلہ کو خطبہ یوم عرفات کی ذمہ داری تفویض

مکہ مکرمہ۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے شیخ بندر بلیلہ کو خطبہ یوم عرفات کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ سعودی خبررساں دارے نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ یوم وقوف عرفہ میں خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کرائیں گے۔ واضح رہے کہ 9 ذو الحجہ کو وقوف عرفات کے دن ظہر …

مکہ مکرمہ۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے شیخ بندر بلیلہ کو خطبہ یوم عرفات کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

سعودی خبررساں دارے نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ یوم وقوف عرفہ میں خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کرائیں گے۔

واضح رہے کہ 9 ذو الحجہ کو وقوف عرفات کے دن ظہر اور عصر کی قصر نماز تقدیم پڑھائی جاتی ہے۔اس موقع پر میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں عازمین حج جمع ہوتے ہیں، خطبہ حج سنتے ہیں اور ظہر وعصر کی ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔بعد ازاں سورج غروب ہونے تک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جاتا ہے۔