نیویارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں بڑے پیمانے پر رقوم خرچ کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات تک وہ اپنے نجی اثاثوں میں سے ایک سو ملین ڈالر خرچ کریں گے۔