صدر آزاد جموں و کشمیر کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

110
APP80-27 LONDON: October 27 - President Azad Jammu and Kashmir, Sardar Masood Khan speaking at the Kashmir Black Day event organized by the High Commission for Pakistan. APP

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تباہ کن قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری توجہ دینے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل، نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں ڈال کر تشدد اور پیلٹ گنوں کا استعمال کر رہی ہیں،عالمی برادری بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے فوری طور پر آٰگے آئے۔ وہ یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب جموں و کشمیر حق خودارادیت موومنٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، تشدد اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والوں پر ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ صدر آزاد کشمیر ان دنوں برطانوی اعلیٰ حکام اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی فورسز کی بربریت سے آگاہ کرنے کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے مسلسل انحراف کی وجہ سے کشمیری مایوس ہو چکے ہیں اور اب وہ بھارتی قبضے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔