وزیراعظم محمد نواز شریف سے چینی شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

217
APP70-22 ISLAMABAD: April 22 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing the Nation. APP

وزیراعظم محمد نواز شریف سے چینی شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
چین کے شانڈونگ گروپ کو پاکستان میں روڈ، ریل، توانائی، آبی ذخائر، پائپ لائنز، ایئر پورٹ اور مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت
حکومت کی اقتصادی ٹیم انتہائی مستعدی سے کام کر رہی ہے، اس نے اہم اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا عالمی اداروں کی جانب سے بھی اعتراف کیا گیا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین کے شانڈونگ گروپ کو پاکستان میں روڈ، ریل، توانائی، آبی ذخائر، پائپ لائنز، ایئر پورٹ اور مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کمپنی کو یقین دلایا کہ اسے ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے چین کی چینی شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ کی سربراہی میں وفد نے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شانڈونگ گروپ کو پاکستان میں روڈ، ریل، توانائی، آبی ذخائر، پائپ لائنز، ایئر پورٹ اور مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کمپنی کو یقین دلایا کہ اسے سرمایہ کاری منصوبہ کے ضمن میں ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔