قومی سماجی اقتصادی رجسٹری ایک اہم ایک قومی اثاثہ ہے، ماروی میمن

163

سکھر۔29 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ قومی سماجی اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) فلاحی پروگراموں کی تشکیل کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے، اپڈیٹ ڈیٹا بی آئی ایس پی کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری محکموں کے مالی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت، مائیکرو فنانس، تعلیم اور صحت کے پروگراموں کی منصوبہ بندی اور تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر اور نصیر آباد کے دورے کے دوران کیا جہاں بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کیلئے رجسٹریشن ڈیسکس قائم کئے گئے تھے۔