ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل

116
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ صرف ان کا احتساب ہو رہا ہے، نااہل درباری آئے روز میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ،نیب کو تشکیل دینے والے کرپشن کا جواب نہ دے سکنے کے بعد احتساب کے عمل پر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، کرپٹ اپوزیشن یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ صرف اس کا احتساب ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں احتساب سب کے لئے یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 کی گھٹیا سیاست والے دن گئے، عوام آپ کی اصلیت جان چکی ہے، نااہل درباری آئے روز میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،

سابق نااہل وزیر پٹرولیم سپاٹ کارگو خریداری کو طویل مدتی معاہدے سے تشبیہ دے کر منافقت کر رہے ہیں، بطور وزیرِ پٹرولیم انہوں نے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیا، این جی ٹرمینل کا 15 برس کے لئے ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا،

جولائی2020 میں 2 ڈالر اور اپریل 21 میں 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کاسودا کیا گیا،پی ٹی آئی حکومت نے (ن) لیگ سے تقریباً 25 فیصد سستا معاہدہ کیا، پی ٹی آئی کا کیا گیا معاہدہ جنوری 2022 سے شروع ہو رہا ہے۔