موجودہ اسرائیلی حکومت بین الااقوامی سطح پر امن کے قیام کے لئے غیر سنجید ہ ہے، فلسطینی صدر محمود عباس

66

راملہ۔1ستمبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت بین الااقوامی سطح پر امن کے قیام کے لئے غیر سنجید ہ ہے۔

چینی خبررساں ادارے نے فلسطینی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے یہ بیان فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیا ۔صدر نے بتایا کہ 2روز قبل انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے اسرائیل کی بین الاقوامی قراردادوں اور دو ریاستی حل کی پاسداری کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا جن میں بنیادی طور پر فلسطینی خاندانوں کا دوبارہ اتحاد اور ٹیکس آمدنی کے واجبات جیسے مسائل شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں فلسطینی قیدیوں کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جنہیں 1993 میں اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان اوسلو امن معاہدوں پر دستخط سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔