اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،نیدرلینڈز کی وزیرِ خارجہ سگرڈ کاگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشائیے کا اہتمام بدھ کو وزارت خارجہ میں کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے عشائیے میں شرکت کی۔نیدرلینڈز کی وزیرِ خارجہ سگرڈ کاگ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔