اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اداروں کی کامیاب اور شفاف نجکاری ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پرائیواٹائزیشن پروگرام پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس می وفاقی وزیر نجکاری کو مختلف اداروں کی ٹرانزیکشن کی پیش رفت کا پر بریفنگ دی گئ ۔
وفاقی وزیر نجکاری کی سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب نیلامی اور اسٹیل ملز کے ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع ہونے پر نجکاری ٹیم کو مبارکباد دی۔سرکاری پراپرٹیز کی فروخت کیلئے تین فنانشل ایڈوائزرز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ سرمایہ کاروں کی معلومات کیلئے جناح کنونشن سنٹر کے ورچوئل ڈیٹا روم کو 20 ستمبر کو اوپن کر دیا جائے گا۔
جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری اسی سال دسمبر تک متوقع ہے۔اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ‘ پاکستان اسٹیل ملز اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بارے بھی بر یفننگ دی۔