اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجاہد کشمیر سیّد علی گیلانی کی رحلت ٗ ملت اسلامیہ اور خصوصاً کشمیر کے عوام کیلئے سانحہ سے کم نہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ(کل) جمعہ کو فیصل مسجد میں بعد از نماز جمعہ سیّد علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ شرکت کی استدعا ہے۔