اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں 3 رکنی پارلیمانی وفد پانچویں عالمی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وفد آسٹریا میں ہونے والی پانچویں عالمی سپیکر کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ کانفرنس 7اور 8 ستمبر 2021 کو آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہو گی۔
کانفرنس میں اقوام عالم کے مابین تعلقات کو فروغ دے کر عالمی امن اور پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانی قیادت کے کردار کو زیر بحث لایا جائے گا ۔وفد آسٹریا میں اپنے قیام کے دوران آسٹریا کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی علاوہ اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سائرہ بانو شامل ہیں۔