اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کی بقا کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
پیر کو یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں مادر وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے افواج پاکستان کے سپاہیوں اور افسران کی جرات،بہادری اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔