لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔یہ قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ایونٹ میں کل چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراونڈ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ …
پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔یہ قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ایونٹ میں کل چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراونڈ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سٹرائیکرز کی ٹیم پہلی مرتبہ قومی خواتین کرکٹ سیزن میں شرکت کرے گی۔یہ ٹیم پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد نیشنل ویمنز ٹی -20 ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم، سٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔ بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ جویریہ خان چیلنجرز کی کپتانی کریں گی اورڈائنامائٹس کی قیادت منیبہ علی صدیقی کے سپرد کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق خواتین کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی پذیرائی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے میچز کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں کچھ وقت ہی باقی ہے تاہم ہمارا ہدف جلد از جلد خود کو تیار کرنا اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔انہوں نے کہاسکواڈ متوازی ہے اور یہ ٹیم ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انفرادی طور پر لمبی اننگز کھیل کر بیٹنگ میں اپنا اعتماد واپس حاصل کرنا چاہتی ہوں۔سدرہ نواز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز کی منتظر ہیں،ان کا ہدف ٹورنامنٹ جیتنا اور بلاسٹرز کو چیمپئن بنوانا ہے،
چوتھی ٹیم کے اضافے سے ایونٹ میں مقابلہ جاتی کرکٹ میں اضافہ ہوگا۔منیبہ علی صدیقی کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کو سات میچز کھیلنے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا،ہمارا ہدف جلد از جلد مومنٹم حاصل کرنا ہوگا تاکہ ٹورنامنٹ جیت سکیں۔کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ویمنز ٹورنامنٹ میں چوتھی ٹیم شرکت کررہی ہے،ایک ٹیم کے اضافے سے خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی،سٹرائیکرز کی کپتان کی حیثیت سے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی منتظر ہیں۔
سکواڈزمیں شامل ٹیم میں بلاسٹرزٹیم سدرہ نوازکپتان اور وکٹ کیپر ، عائشہ جاوید ، اریجہ حسیب ، بی بی ناہیدہ ، فجر نوید ، فاطمہ ثنا خان ، گل فیروزہ ، مومنہ ریاست ، ندا راشد ، نورین یعقوب ، عمائمہ سہیل ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ،سپورٹ سٹاف میں وقار اورکزئی ہیڈ کوچ ، عاقل خان اسسٹنٹ کوچ، رابعہ صدیق فزیوتھیراپسٹ اور فزا عابد منیجر ہیں۔چیلنجرز ٹیم میں جویریہ خان کپتان، انوشہ ناصر ، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد ، فریحہ محمود ، گل رخ ، ارم جاوید ، خدیجہ چشتی ، ناجیہ علوی وکٹ کیپر، نازش رفیق ، صبا نذیر ، سدرہ امین ، سیدہ معصومہ زہرہ فاطمہ اور وحیدہ اختر،اسپورٹ اسٹاف میں وسیم یوسف زئی ہیڈ کوچ، شاکر قیوم اسسٹنٹ کوچ، انجلی فزیوتھیراپسٹ اور رابیل خالد حشمت منیجر ہیں۔ڈائنامائٹس میں منیبہ علی صدیقی کپتان، عالیہ ریاض ، فاطمہ زہرہ ، غلام فاطمہ ، حمنہ بلال ، حورینہ سجاد ، کائنات حفیظ ،
ماہم طارق ، نشرہ سندھو ، نیہا شرمین ، ردا اسلم ، صدف شمس ، سوہا فاطمہ وکٹ کیپراور سیدہ انشرہ اسد،اسپورٹ اسٹاف میں محمد کامران حسین ہیڈ کوچ، محمد علی نیازی اسسٹنٹ کوچ، یمنہ خان فزیوتھیراپسٹ اور آسیہ خان منیجر ہیں۔سٹرائیکرز کی ٹیم میں کائنات امتیازکپتان، آئمہ سلیم ستی ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ امجد ، فاطمہ خان ، گل اسوہ ، حفصہ خالد ، جویریہ رف ، نتالیہ پرویز ، امِ ہانی ، سیدہ اسما امین وکٹ کیپر، ٹوبا حسن اور یسرا عامر وکٹ کیپر،سپورٹ سٹاف میں ارشد خان ہیڈ کوچ، شاہد محموداسسٹنٹ کوچ، سبرینا فزیوتھیراپسٹ اور شگفتہ بانو قاسم منیجر ہیں۔شیڈول کے مطابق آج9 ستمبر کو ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ،
نیشنل سٹیڈیم،چیلنجرز بمقابلہ سٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراونڈ میں میچ ہو گا،11 ستمبر کو ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل سٹیڈیم میں بلاسٹرز بمقابلہ سٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراونڈ میں میچ ہو گا۔13 ستمبر کو ڈائنامائٹس بمقابلہ سٹرائیکرز ، نیشنل سٹیڈیم،بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراونڈ،15 ستمبر کو چیلنجرز بمقابلہ سٹرائیکرز ، نیشنل سٹیڈیم،ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ، اوول اکیڈمی گراونڈمیں میچ ہو گا۔17 ستمبر کو بلاسٹرز بمقابلہ سٹرائیکرز ، نیشنل سٹیڈیم،ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراونڈ،19 ستمبر کو بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل سٹیڈیم،ڈائنامائٹس بمقابلہ سٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراونڈ جبکہ21 ستمبر کوتیسری پوزیشن کے لیے میچ ، اوول اکیڈمی گراونڈ میں ہو گا۔فائنل میچ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔








