وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے جر منی کے سفیر برنارڈ شلاگیک کی ملاقات، پاکستان ، جرمنی باہمی تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا

89

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی سے جر منی کے سفیر برنارڈ شلاگیک نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان اورجرمنی کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

وفا قی وزیر ریلوے نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی تر قی میں جرمنی کے کردار کی تعر یف کی۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیر نیہ تعلقات استوار ہیں۔

ملاقات میں ریلوے سے متعلق اموربھی زیر بحث آئے ۔وفاقی وزیر اور جرمنی کے سفیر نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔جر منی کے سفیر نے وزیر ریلوے کو جرمن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستان ریلوے کے ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن میں مدد کی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے ان کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ۔ وزیر ریلوے نے جرمن ٹیکنالوجی کو سر اہا اور کہا جر من ٹیکنالو جی دنیا کی جد ید ٹیکنالو جی ہے۔