سونے کی قیمت میں 271روپے کا اضافہ ‘ فی تولہ قیمت 50ہزار 877روپے ہو گئی

155

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 271روپے کا اضافہ ہو گیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 271روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 50ہزار 606روپے سے بڑھ کر 50ہزار 877روپے ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں233روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 43ہزار 432روپے سے بڑھ کر 43ہزار 665روپے ہو گئی ہے