وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد، سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

80

کراچی ۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ہفتہ کو سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے فیصل واوڈا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔