اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 56 ویں یوم شہادت پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ،
انھوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی جنگ ستمبر کے دوران میدان جنگ میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے ہیروہیں۔
اتوار کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی سمیت 6 دن اور راتیں لگا تار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بد ترین شکست سے بھی دوچار کیا، بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم ارضِ پاک کے اس عظیم سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔