اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وفاق کی واحد جماعت تحریک انصاف ہے جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔