اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لئے دی جانے والے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کے بلند ی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔