وفاقی وزیر اطلاعات سے آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر تبادلہ خیال

74

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم، نیوز پیپرز اینڈ پیراڈیکلز ایسوسی ایشن، پی ایف یو جے پروفیشنلز، فورتھ پلر وجیلنٹ میڈیا واچ ڈاگ اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائیز کنفیڈریشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بل بننے سے پہلے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جس نے تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے۔

میڈیا تنظیموں نے حکومت کی جانب سے میڈیا ورکرز کے تحفظ اور فیک نیوز کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔