وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سیاچن کے 2روزہ دورہ کے لئے سکردو پہنچ گئے

74

سکردو۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسیاچن کے 2 روزہ دورہ کے لئے سکردو پہنچ گئے، سکردو ائیرپورٹ پر مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے حکام نے استقبال کیا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔

گیاری میں یادگار شہدا پر حاضری دیں گے۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ گیاری اور گیانگ میں بارڈرز پر موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملیں گے۔