حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

353

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملکی اور عالمی حالات کے حوالے سے ملاقات کی ۔ پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران افغانستان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی پوری دنیا دیکھ رہی ہے ، افغانستان فلسطین کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف ہر جگہ تسلیم کیا جارہاہے ۔ پاکستان تمام ممبر و اسلامیہ اور عرب ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں بہتری پیدا کر رہاہے ماضی کی نسبت آج ہمارے عرب اسلامی ممالک سے تعلقات بہت بہتر ہیں ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے افغانستان کے مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کی بھرپور کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی دنیا پر عالم اسلام کو نمایاں مقام حاصل ہے اور پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی ماضی کے دس سالوں سے زیادہ بہتر ہے ۔

افغانستان سے انخلاء کے معاملہ پر پاکستان اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے کردار کو پوری دنیا نے سراہا ہے ۔ ملاقات میں عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے بھی کوششوں پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔