اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 71 اموات ہوئیں جن میں سے 24 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 580 افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 55 فیصد,لاہور میں 55 فیصد،ملتان میں 72 فیصد اور سرگودھا میں 61 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 68 فیصد،بنوں میں 57 فیصد،بہاولپور میں 55 فیصد اور سرگودھا میں 60 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 55 ہزار 27 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 390, پنجاب میں 2 ہزار 313، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 84،اسلام آباد میں 4 ہزار 289، بلوچستان میں 1 ہزار 744,گلگت بلتستان میں 410 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 797 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 32 ہزار 726 ہو چکی ہے۔
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 533 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732, بلوچستان میں 32 ہزار 757, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240, اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 114، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 72،پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار 800 اور سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 126 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 206 ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 258 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 396 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 395 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 902 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 729 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 1 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 460 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 204 مریض زیر علاج ہیں۔