کراچی۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 15 ہز114 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 810 کے نتائج سامنے آئے ہیں ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ہے ، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد7295ہوچکی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 58 لاکھ 93 ہزار929 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 4 لاکھ 51 ہزار544 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے مزید709مریض صحت یاب ہوئے ہیں، شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار979 ہوچکی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی صوبے میں فعال کیسزکی تعداد 29 ہزار270 ہیں جن میں سے 28 ہزار619 گھروں میں،38آئسولیشن سینٹرز اور613مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 556مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے810نئے کیسز میں سے404کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی کے 136، ضلع وسطی 117،ضلع جنوبی 73، کورنگی اور ضلع غربی 30، 30 اور ملیر سے 18 نئے کیسزشامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے 86،سانگھڑ 47، جامشورو 36،ٹنڈو الہ یار27، دادو 26،نوشہروفیروز 24،تھرپارکر 22، بدین اور مٹیاری 21،21، میرپورخاص اور عمرکوٹ13،13،لاڑکانہ 12، گھوٹکی اور سکھر 10، 10،شکارپور 9، جیکب آباد، کشمور اور خیرپور 6،6، شہید بے نظیر آباد اور ٹھٹھہ سے 2،2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔