یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ،ترکی کا بحری جہاز یونان سے مہاجرین کو لے کر وطن روانہ

225
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ایتھنز ۔ 4 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے تحت ترکی کا چھوٹا بحری جہاز یونان سے بڑی تعداد میں مہاجرین کو لے کر وطن روانہ ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاجرین کی یونان کے جزیرے لیسبوس سے ترکی روانگی یورپ کے ساتھ ایک معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی، یہ جہاز مزید مہاجرین کو بھی ترکی پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے گا۔انھوں نے بتایا کہ مہاجرین کو ترکی بھجوانے کیلئے یونان کے دیگر مقامات سے بسوں کے ذریعے لیسبوس جزیرے تک پہنچایا جارہا ہے جنھیں وہاں سے بحری جہاز کے ذریعے وطن روانہ کیا جائیگا۔