چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2333 مثبت آئے،وزارت برائے قومی صحت

144
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2333 مثبت آئےہیں۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2333 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 4.56 فیصد رہی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 47 ریکارڈ کی گئی ہے۔