پاکستان کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک دنیا میں آواز اٹھاتا رہے گا‘وزیرِ اعظم عمران خان

48

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک دنیا میں آواز اٹھاتا رہے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں عوام کے ریلف کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔