یورپی یونین کا پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

62

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھتے ہوئے 6نئے کنونشن متعارف کروائے ہیں ،پاکستان نے محنت کشوں اور مالیات کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی ہے جس کو یورپی کمیشن نے سراہا ہے ۔

منگل کمیشن کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، موجودہ جائزے میں انفرادی طور پاکستان پر بات نہیں ہوئی۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے اور نئی شرائط میں6 نئے کنونشن شامل کیے گیے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق نئے کنونشن میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے محنت کشوں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اچھی قانون سازی کی ہے ۔خیال رہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی پر دی جانے والی مراعات جاری رہیں گی۔