پاکستان بھارت کے منفی عزائم کو تمام عالمی فورمز کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل

45
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے منفی عزائم کو تمام عالمی فورمز کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے،

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دورہ پاکستان پر آئی تھی لیکن بھارت نے جعلی آئی ڈی استعمال کر کے نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف دھمکیوں کی خبریں پھیلائیں، پاکستان نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے گا۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے جو بھارت خطے میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے، اب کوئی بھی ملک پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام فیصلے کر رہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔

غیرملکی دوروں پر اعلیٰ شخصیات کی جانب سے دیئے گئے تحائف پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیانت دار لیڈر ہیں، انہوں نے اثاثوں اور دیگر چیزوں سے متعلق تمام معلومات متعلقہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو بتا دی ہیں۔