اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے فوری اقدمات پائیدار معاشی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں جس سے دنیابھر کے عوام کے لئے ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے اپنی فنانس اینڈڈویلپمنٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی آسان نہیں ہوتی، اس کے لئے کارکنوں اور کاروباری …
موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے فوری اقدمات پائیدار معاشی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں ، آئی ایم ایف

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے فوری اقدمات پائیدار معاشی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں جس سے دنیابھر کے عوام کے لئے ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے اپنی فنانس اینڈڈویلپمنٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی آسان نہیں ہوتی، اس کے لئے کارکنوں اور کاروباری شعبہ کی معاونت کرنا پڑتی ہے۔ اسی طرح گرین پالیسی کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے کارکنوں اور مختلف کاروبار ی شعبہ جات کا خیال رکھنا ہو گا۔
عالمی ادارہ نے کہا کہ ۚماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو کم کرنے اور پائیدار گرین اقتصادی ترقی کے لئے پولیٹیکل اکانومی کے تصور کی نفی کرنی ہو گی جس کے لئے شہریوں ، حکومتوں ، کارپوریشنوں ، مالیاتی و خیراتی اداروں اور سائنسدان برادری کے اشتراک کار کو فروغ دینا ہو گا۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی رہنماترقی یافتہ ممالک کے لئے فنڈز کی دستیابی میں اضافہ پرتوجہ دیں تاکہ بین الاقوامی معیشت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شاکس سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔








