بلند کوٹ میں دوران گشت غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل کو فارسٹ حکام نے ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی

فارسٹ حکام نے بلند کوٹ کے علاقہ میں دوران گشت غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل کو ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی۔

بٹگرام۔ 19 ستمبر (اے پی پی):فارسٹ حکام نے بلند کوٹ کے علاقہ میں دوران گشت غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل کو ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان ڈویژنل فارسٹ آفیسر بٹگرام کے مطابق فارسٹ حکام نے کارروائی کے دوران 13 عدد سکینٹس کاہل ضبط کر دیئے جن کا مجموعی حجم تقریباً 40 کیوبک فٹ بنتا ہے، ضبط شدہ لکڑی کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے ڈویژنل فارسٹ آفس بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری انسداد لکڑی اسمگلنگ مہم کے دوران ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام رفیق اللہ جنگلات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کٹائی اور لکڑی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جنگلات ہماری قومی دولت ہیں ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔