کمشنر آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کیپٹن (ر) سید علی اصغر کا وفد کے ہمراہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

143

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کمشنر آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وفد کو ہسپتال کا دورہ کرایا گیا۔ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں ہسپتال کے ویژن، مشن اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے علاوہ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے اس بات کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم اور جدید ترین طبی سہولیات والا ہسپتال ہمارے سوشل سیکورٹی پینل پر ہے جو140 سے زائد ڈاکٹرز اور 500 بیڈز پر مشتمل ہے۔ دورے کے اختتام پر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے آئی ای ایس ایس آئی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔